ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شامی جنگی طیاروں کی کرد جنگجوؤں پر دوبارہ بمباری

شامی جنگی طیاروں کی کرد جنگجوؤں پر دوبارہ بمباری

Sat, 20 Aug 2016 16:46:38    S.O. News Service

دمشق،20؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شامی صدر بشار الاسد کی فوج کے جنگی طیاروں نے مسلسل دوسرے روز بھی شمال مشرقی شہر الحَسَکہ کے نواح میں کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ بدھ کے دن سے کردوں کے کنٹرول والے شہر الحَسَکہ کے گرد و نواح میں شامی فوجیوں کے ساتھ ان کرد فائٹرز کی جھڑپیں جاری ہیں۔ اب تک اس لڑائی میں دو درجن کے قریب عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی بمباری کے تناظر میں امریکا نے بھی اپنے لڑاکا طیاروں کو کسی ممکنہ کارروائی کے لیے متحرک کرنا شروع کر دیا ہے۔ جمعرات کے روز شامی جنگی ہوائی جہازوں سے حملوں کے وقت امریکی لڑاکا طیارے بھی شامی فضائی حدود میں پہنچ گئے تھے لیکن تب تک شامی طیارے حملوں کے بعد واپس جا چکے تھے۔


Share: